قلات ،سنگداس کے قریب پک اپ اور آئل ٹینکر میں تصادم ،تین خواتین سمیت چار افراد شدید زخمی ہوگئے

بدھ 18 اپریل 2018 19:55

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء) قلات کے علاقے سنگداس کے قریب پک اپ اور آئل ٹینکر میں تصادم تین خواتین سمیت چار افراد شدید زخمی ہو گئے ٹینکر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب آئل ٹینکر کو پولیس نے قبضے میں لیا ،قلات پولیس کے مطابق قلعہ عبداللہ سے کراچی جانے والی پک اپ قلات سے دس کلومیٹر دور سنگداس کے قریب قومی شاہراہ پر کراچی سے کوئٹہ جانے والی ٹینکر کے ساتھ ٹکراگئی جس کے نتیجے میں تین خواتین سمیت چار افراد زخمی ہو گئے اطلاع ملتے ہی قلات پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو سول ہسپتال قلات پہنچا دیا جہاںابتدائی طبی امداد کے بعد زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہیں قلات پولیس نے آئل ٹینکر کو قبضے میں لیکر ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہیں۔