کوئٹہ ،نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا

بدھ 18 اپریل 2018 19:55

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء) کوئٹہ کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا پولیس کے مطابق بدھ کو کوئٹہ کے علاقے عبدالستار روڈ پر نامعلوم افراد نے اسپیئر پارٹس کی دکان پر فائرنگ کر کے محمد آصف ولد محمد ناصر کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے پولیس کے مطابق واقع ٹارگٹ کلنگ کا نتیجہ ہے لاش کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی مزید کارروائی جاری ہے۔