پیپلز پارٹی کی حکومت کا کراچی کے لیے شاندار تحفہ

سندھ حکومت نے پیپلز بس سروس کا آغاز کر دیا،شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 18 اپریل 2018 19:17

پیپلز پارٹی کی حکومت کا کراچی کے لیے شاندار تحفہ
پیپلز پارٹی کی حکومت کی جانب سے کراچی کے لیے شاندار تحفے کا اعلان ہو گیا۔ کراچی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 18اپریل 2018ء ) :سندھ حکومت نے پیپلز بس سروس کا آغاز کر دیا،شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ بدترین حال کو پہنچ چکی ہے۔جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا تا ہم پبلک ٹرانسپورٹ کے ہاتھوں ستائی کراچی کی عوام کے لیے حکومت نے شاندار منصوبے کا آ غاز کر دیا۔

(جاری ہے)

سندھ حکومت کی جانب سے پیپلز بس سروس کا آغاز کر دیا گیا،سروس کا افتتاح صوبائی وزیر بلدیات و ٹرانسپورٹ ناصر حسین نے کیا۔بس سروس سندھ حکومت اور نجی بس کمپنی ڈائیو کے اشتراک سے شروع کی گئی ہے۔شہری داد چورنگی، قائدآباد سے ٹاور تک 20 سے 40 روپے کرائے میں ایئر کنڈیشنڈ پیپلز بس سروس میں سفر کرسکتے ہیں۔آغاز میں پیپلز بس سروس کے تحت چلنے والی 10 بسوں کو سڑکوں پر لایا گیا ہے۔ مذکورہ بس سروس صبح 7بجے سے رات 10 بجے تک چلے گی۔بس میں نشستوں کی تعداد 30 ہے۔ڈیزل پر چلنے والی ان بسوں کا اسٹاف ڈرائیور اور کنڈکٹر پر مشتمل ہے جو مخصوص نیلے رنگ کے یونیفارم میں ملبوس ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :