شام میں امریکی کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال اور مسلمانوں کی نسل کشی بند کی جائے صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر

فلسطین میں اسرائیلی فوج نے ظلم اور بربریت کا بازار گرم کیا ہوا ہے کشمیر میں معصوم بچوں پر انسانیت سوز مظالم ڈھائے جارہے ہیں، صدر ملکی یکجہتی کونسل

بدھ 18 اپریل 2018 20:38

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء) جمعیت علماء پاکستان (نورانی) ملی یکجہتی کونسل اور نظام مصطفیٰ محاذ کے صدرڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے شام میں مسلمانوں کی نسل کشی اور امریکی کیمیائی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوںکی نسل کشی پر عالمی ضمیر انسانی حقوق کے ادارے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی خاموشی اس بات کا بین ثبوت ہے کہ یہود و نصاری اور ہنود کی اسلام دشمن کاروائیوںاور مسلمانوں کی نسل کشی کی یہ ادارے مکمل سرپرستی کررہے ہیںجبکہ اسلامی اتحادی فوج اس ظلم اور بربریت پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے انہوں نے سوال کیا کہ اسلامی اتحاد فوج کے قیام کا مقصد مسلمانوں کی جان و مال عزت و آبرو کاتحفظ نہیں تھا کیا اسلامی اتحاد ی فوج اسلام دشمن استعماری قوتوں کے مکروہ عزائم کی تکمیل کیلئے عمل میں لائی گئی تھی اگر ایسا نہیں ہے تو پھر دنیا بھر میں مسلمانوں کا عرصہ حیات تنگ کرنے والے ظالم حکمرانوں اور حکومتوں کے خلاف کیوں اسلامی اتحادی فوج عملی جرأت کا مظاہرہ نہیں کرتی انہوں نے کہا کہ شام میں امریکہ کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کررہا ہے،فلسطین میں اسرائیلی فوج نے ظلم اور بربریت کا بازار گرم کیا ہوا ہے کشمیر میں معصوم بچوں پر انسانیت سوز مظالم ڈھائے جارہے ہیںبھارتی درندے مسلمانوں کے لہو سے خون کی ہولی کھیل رہے ہیں لیکن افسوس اس ظلم اور بربریت کے باوجود انسانی حقوق کے اداروں ،اقوام متحدہ سلامتی کونسل اور عالمی ضمیر کے کانوں پر کوئی جوں نہیں رینگ رہی بلکہ عالمی اداروں کی بے حسی نے حالات کو مزیدالجھا دیا ہے انہوں نے کہا کہ شام میں قتل غارتگری کے سلسلے کو فوری بند کیا جائے مسلمانوںکی نسل کشی کا سلسلہ فوری روکا جائے اور شام میں مکمل قیام امن کیلئے ٹھوس لایحہ عمل ترتیب دیا جائے۔