اوکاڑہ، نئی نویلی دلہن کی پسند کی شادی نہ ہونے پر خاوند کو زہریلا دودھ پلانے کی کوشش

بدھ 18 اپریل 2018 20:40

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء) اوکاڑہ نئی نویلی دلہن کی پسند کی شادی نہ ہونے پر خاوند کو زہریلا دودھ پلانے کی کوشش۔

(جاری ہے)

ملزمہ اپنے کزن سے شادی کر نا چاہتی تھی اور اپنے خاوند کو راستے سے ہٹاناچاہتی تھی ،بتایا گیاہے کہ گلشن مدینہ کالونی کے رہائشی نوجوان نعیم عباس کی شادی4یوم قبل سکھ پور کی رہائشی حمزہ بی بی اپنی شادی سے خوش نہ تھی جوکہ اپنے کزن اشتیاق سے شادی کر نا چاہتی تھی مگراس کے گھر والوں نے اسکی مرضی کے خلاف نعیم عباس سے شادی کردی تھی حمزہ بی بی جس پر اپنے کزن اشتیاق کے عشق کا بھوت سوار تھا گذشتہ شب حمزہ بی بی نے اپنے خاوند کو اپنے عشق میں حائل ہونے کی وجہ سے راستے میں ہٹانے کے لئے اپنے خاوند کو دودھ میں زہریلی گولیاں ملاکر پینے کے لئے دیا جس کے خاوند نے دودھ کی مہک سونگھتے ہی پینے سے انکار کر دیا اور شک پڑنے پراپنے اہل خانہ سے مل کر حمزہ بی بی سے باز پر س کی تو اس نے سب کچھ اگل دیا پولیس تھانہ سٹی دیپالپور نے دلہا کے والد کی مدعیت میںملزمہ کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کر لیا اور ملزمہ کو گرفتار کرلیا پولیس مصروف تفتیش ہے بعداز تفتیش اصل حقائق سامنے آنے کی توقع ہے۔

متعلقہ عنوان :