ہم سب پاکستانی ہیں اورپاکستان کا ہم پر بہت قرض ہے ،ڈاکٹر زمرد یاسمین رانا

ہمیں اجتماعی کاوشوں اورانتھک محنت سے پاک دھرتی کایہ قرض چکانا ہے،لیگی رہنماء

بدھ 18 اپریل 2018 20:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ( ن) کی سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر زمرد یاسمین رانا نے کہا ہے کہ ہم سب پاکستانی ہیں اورپاکستان کا ہم پر بہت قرض ہے ۔ ہمیں اجتماعی کاوشوں اورانتھک محنت سے پاک دھرتی کایہ قرض چکانا ہے ۔گزشتہ 70برس کے دوران ہم من حیث القوم اپنی اپنی حیثیتوں سے انصاف نہیں کرسکے۔ہم نے اپنے بچوں کو وہ پاکستان نہیں دیا جو ان کا حق ہے ۔

وطن کی مٹی آج بھی ہم سے سوال کررہی ہے ۔ 70برس میں ہماری ناکامیاں زیادہ اورکامیابیاںکم ہیں ۔

(جاری ہے)

پاکستان اگر آج پیچھے ہے تو اس کا ذمہ دار کوئی ایک نہیں بلکہ ہم سب ہیں -ہم سب نے پاکستان کے ساتھ انصاف نہیں کیا-سیاسی حکومتیں ہوں یا فوجی کوئی بھی قوم کی توقعات پر پورا نہیں اتریں-70برس گزرنے کے باوجود ہم آج بھی ایک دوسرے کے ساتھ دست و گربیاں ہیں ۔وطن عزیز کی مٹی ہم سے اپنا قرض چکانے کا سوال کررہی ہے - ہم سب نے وطن عزیز کی خاطرملکر کام کرنا ہے اورپاکستان کی عزت و وقار کو بلند کرنے کیلئے یکجان دوقالب ہونا ہے ۔آج بھی ہم ایک ہوجائیں تو پاکستان اقوام عالم میں اپنا کھویا ہوا مقام ضرورحاصل کرے گا