Live Updates

کرپشن ،منی لانڈرنگ کا بانی لندن بھاگ گیا ، فرخ جاوید مون

بدھ 18 اپریل 2018 21:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2018ء) تحریک انصاف کے ممبرسینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ کرپشن،منی لانڈرنگ کا بانی ٹبرسمیت لندن بھاگ گیا ہے کیونکہ انہیں اب پتا چل گیا تھا کہ ان کی ’’جھوٹ والی پھکی‘‘ اب کہیں نہیں بکنے والی،درباری وزیرداخلہ احسن اقبال نے اگرشریف خاندان کا نام ای سی ایل میں ڈالا ہوتا توآج وہ اپنی اہلیہ کی بیماری کا بہانہ بنا کرملک سے نہ بھاگتے۔

فرخ جاوید مون نے کہا کہ ملک کا قانون سب کیلئے ایک جیسا ہونا چاہیے ،چھوٹے چورجیلوں میں پڑے ہیں جبکہ قومی خزانے سے 300ارب لوٹنے والا بادشاہوں کی طرح آزادگھوم رہا ہے ان کیساتھ بھی عام مجرموں والا سلوک کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ کوجائزقرار دینے والے شریف برادران پنتیس سالوں میںلاہورکے شہریوں کوآج تک صاف پانی نہیں دے سکے، نوازشریف اب ملک سے بھاگ گیا ہے انہیں انٹرپول کے ذریعے ملک میں واپس لایا جائے اورغریب قوم کے 300ارب لوٹنے والے کوبھی عام چوروں کی طرح اڈیالہ جیل میں ڈالا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام کو محرومی اور مایوسی کے اندھیروں میں دھکیلنے والے قوم کے اصل مجرم ہیں ان مجرموں سے اگلا پچھلا حساب بے باک کرنے کے لیے آئندہ انتخابات میں نوجوان جو ق درجوق پولنگ اسٹیشنوں پر پہنچیں اورکرپشن کے اژدھوں سے ملک بچانے کیلئے عمران خان کا ساتھ دیں ورنہ ان کی آنے والی نسلیں بھی اسی طرح ملک کوشیش ناگ کی طرح ڈستی رہیں گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات