ضلع جہلم کی پانچوں میونسپل کمیٹیاں اپنے آلات آپریشنل کر چکی ہیں

کسی کی ہنگامی صورتحال سے نبٹنے کے لئے محکمہ 1122 اور سول ڈیفینس بھی متحرک ہے ،ڈی سی جہلم کیپٹن (ر)عبدالستار عیسانی

بدھ 18 اپریل 2018 21:30

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2018ء) ڈپٹی کمشنر جہلم کپٹن ) ر( عبدالستار عیسانی نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارشوں اور مون سون کی آمد کے حوالہ سے تمام متعلقہ ادارے اپنی تیاری مکمل کر چکے ہیں، انکا کہنا تھا کہ ضلع جہلم کی پانچوں میونسپل کمیٹیاں اپنے آلات آپریشنل کر چکی ہیں اور کسی کی ہنگامی صورتحال سے نبٹنے کے لئے محکمہ 1122 اور سول ڈیفینس بھی متحرک ہے ۔

اجلاس میں ڈاکٹر فیصل محمود ایمرجنسی آفیسر جہلم ، سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر وسیم اقبال ، اسسٹنٹ کمشنر جہلم ضیغم نواز، اسسٹنٹ کمشنر دینہ محمد سلیم ، اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ ملک اعجاز، سی ای او ایجوکیشن ملک واجد حسین ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اشتیاق احمد، ایم او آر ملک محمد علی، سمیت دیگر افسران شریک تھے ۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عبدالستار عیسانی نے کہا کہ ایم سیز اور ریسکیو 1122 سمیت ہیلتھ اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹس کو ممکنہ سیلاب کی صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

میونسپل کمیٹیاں اپنی تحصیلوں میں نشینی علاقوں کا سروے کر لیں اور بارشیں زیادہ ہونے کی صورت میں ان علاقوں سے پانی نکالنے کے لیے ڈی واٹرنگ سیٹ تیار حالت میں رکھیں۔ متعلقہ حکام سیلاب کی ممکنہ آمد کے پیش نظر ضلع میں قائم حفاظتی بندوں کا بھی معائنہ کر لیں اور ضرور ی مقامات پر ان بندوں کومضبوط بنا لیں۔ ریسکیو 1122کے ضلعی انچارج ڈاکٹر فیصل نے بتایا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کے دورا ن ریسکیو آپریشن کے لیے ان کی ٹیم ہمہ وقت تیار ہے اور تمام ضروری آلات درست حالت میں ہیں

متعلقہ عنوان :