روشنیوں کا شہر کراچی بھی حوا کی بیٹیوں کے لیے غیر محفوظ

رابعہ زیادتی اور قتل کیس کے بعد سرجانی ٹاون سے مزید 2 بچیاں لا پتہ ہو گئیں

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 18 اپریل 2018 20:25

روشنیوں کا شہر کراچی بھی حوا کی بیٹیوں کے لیے غیر محفوظ
کراچی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 18اپریل 2018ء ) :روشنیوں کا شہر کراچی بھی حوا کی بیٹیوں کے لیے غیر محفوظ ہو گیا۔ رابعہ زیادتی اور قتل کیس کے بعد سرجانی ٹاون سے مزید 2 بچیاں لا پتہ ہو گئیں۔بچیوں کی عمریں 12اور 13سال ہیں ۔تفصیلات کے مطابق روشنیوں کا شہر کراچی بھی حوا کی بیٹیوں کے لیے غیر محفوظ ہو گیا۔رابعہ زیادتی اور قتل کیس کے بعد سرجانی ٹاون سے مزید 2 بچیاں لا پتہ ہو گئیں۔

(جاری ہے)

بچیوں کی عمریں 12اور 13سال ہیں ۔سرجانی ٹاون کی رہائشی بچیاں رابعہ اور صائمہ 15اپریل کو اپنے گھر سے پڑوسن کے گھر جانے کا کہہ کر نکلیں تھیں لیکن واپس نہ آئیں ۔بچیوں کے والدین کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے پڑوسن اور اسکے شوہر کو گرفتار کر لیا ہے۔یاد رہے کہ حال ہی میں رابعہ نامی کمسن بچی بھی اغوا کے بعد زیادتی کا شکار بنی اور بعد میں ملزمان نے اسے قتل کر کے لاش کچرا کنڈی میں پھینک دی تھی۔

متعلقہ عنوان :