
لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ اور نیسپاک کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط
عوام کو سیوریج، واٹر سپلائی ، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ، ٹرانسپورٹ او رری ہیبلی ٹیشن کے بہترین معاملات کی فراہمی کے لئے 600ملین ڈالر کی خطیر رقم سے پراجیکٹ تیار
بدھ 18 اپریل 2018 22:05
(جاری ہے)
جس کا مقصد سیا لکوٹ اور ساہیوال کو موثر اور دیرپاانفراسٹرکچر فراہم کرنا ہے۔
جس سے لاکھوں شہریوں کا معیار زندگی بلند ہو گا ۔اور کاروباری عمل اور معاشی سرگرمی میں بہتری آئے گی۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شاہد نصر راجہ نے کہا کہ پنجاب انٹرمیڈیٹ سٹیز امپرومنٹ انوسٹمنٹ منصوبہ سیالکوٹ،ساہیوال،رحیم یار خان،بہاولپور، سرگودھا اور مظفر گڑھ جیسے چھوٹے شہروں میں بہتری لانے میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ ایشین ڈویلپمنٹ بنک کے تعاون سے صوبہ کے پانچ بڑے شہروں ساہیوال، سیالکوٹ، رحیم یارخان، بہاولپور اور سرگودھا میں عوام کو سیوریج، واٹر سپلائی ، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ، ٹرانسپورٹ او رری ہیبلی ٹیشن کے بہترین معاملات کی فراہمی کے لئے 600ملین ڈالر کی خطیر رقم سے پراجیکٹ تیار کیا گیا ہی- اس پورے عمل میں 500ملین ڈالر ایشین ڈویلپمنٹ بنک اور 100ملین ڈالر حکومت پنجاب فراہم کرے گی-اس سلسلے میں پراجیکٹ پر عمل کا آغاز سیالکوٹ اور ساہیوال سے شروع کیاجا رہا ہے -انہو ں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں سیالکوٹ اور ساہیوال میںشہری سہولیات جیسے پینے کے صاف پانی ، سیوریج کے نظام کی بحالی،صفائی کی سہولیات،پارکوں، گلیوں اور بس ٹرمینلز پر تمام سہولیات کی فراہمی، نکاسی آب کے مسائل کے حل،پرانے اور بوسیدہ واٹر سپلائی لائنوں کی تبدیلی،نئے ٹیوب ویلز کی تنصیب، ٹریفک مینجمنٹ ، پبلک پارکس کی بحالی ، سیوریج سسٹم کی بحالی اور سیویج ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تنصیب ،بس اسٹاپس کی تعمیر، گرین بیلٹس کی بحالی ،کوڑا کرکٹ کو تلف کرنے،پینے کے صاف پانی کی فراہمی جیسے مفادعامہ کے منصوبوں پر کام کر کے ساہیوال اور سیالکوٹ کو محفوظ ،موثر اور دیرپاانفراسٹرکچر فراہم کیا جا ئے گا۔جس سے لاکھوں شہریوں کا معیار زندگی بلند ہو گااور کاروباری عمل اور معاشی سرگرمی میں بہتری سے لاکھوں افراد مستفید ہوںگے۔ کو ممکن بنانے کے لئے کام کیا جائے گاجبکہ دوسرے مرحلے میں رحیم یارخان، بہاولپور اور سرگودھا کو بھی شامل کر لیا جائے گا۔اس پراجیکٹ پر عمل در آمد ہونے کے بعدان شہروں میں عام لوگوںکے معیار زندگی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔مزید قومی خبریں
-
ٹی ایل پی کی حمایت میں تقریر کرنے پر پی ٹی آئی رہنما سیمابیہ طاہر و دیگر پر دہشتگردی کا مقدمہ درج
-
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن انتخابات ، انڈیپنڈنٹ عاصمہ جہانگیر گروپ کے صدر کے امیدوار ہارون الرشید نے میدان مار لیا
-
ٹی ایل پی کیساتھ آخری وقت تک مذاکرات ہوتے رہے، دہشتگردوں کو رہا کرنے کی شرط رکھی، وفاقی وزرا
-
محکمہ موسمیات نے شدید ترین سردی کی افواہیں مسترد کر دیں
-
سبق یاد نہ کرنے پر استانی نے 9ویں جماعت کی طالبہ فریکچر کر دیا
-
افغان طالبان جنگ چاہتے ہیں تو ان کی خواہش پوری کریں گے،وزیردفاع
-
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل سلامت ہے،افغان طالبان کے جھوٹے دعوے بے نقاب ہوگئے
-
ساہیوال، ٹریفک حادثات تین جاں بحق ،تین زخمی
-
نادرا کی جانب سے شناخت کے نظام کو مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کیلئے قواعد کا اجراء
-
وزیر اعظم سے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی ملاقات ،ملک کی مجموعی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
گورنرخیبرپختونخوا کا ٹریفک حادثہ میں درجن سے زائد اموات پر دلی افسوس کا اظہار
-
آغا سراج درانی پاکستان پیپلز پارٹی کا عظیم سرمایہ تھے، سینئر صوبائی وزیر برائے اطلاعات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.