خانیوال کی تعمیر وترقی پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا۔چیئرمین بلدیہ مسعود مجید ڈاہا

بدھ 18 اپریل 2018 22:09

خانیوال۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) چیئرمین بلدیہ مسعود مجید ڈاہا نے کہا ہے کہ شہر کی تعمیر وترقی پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا انہوںنے اپنے آپ کو اس شہر کے لئے وقت کردیا ہے وہ گزشتہ روز سات کروڑ روپے کاکی لاگت سے تعمیر ہونے والی جھیل کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر پروفیسر شیخ محمدیوسف، ڈاکٹر شیخ محمدجمیل، امتیاز علی اسد، طاہر نسیم، کونسلر شیخ بلال، چوہدری زاہد، احسن چوہدری ،رائو سعید احمد، رائو خالد محمود ایڈووکیٹ، چوہدری بشیر بگا، رانا شبیر احمد خاں، طارق نواب پراچہ، احمد رضا ،پرویز پراچہ، عبداللطیف انور، اور معززین کی بڑی تعداد موجود تھی چیئرمین مسعود مجید خان ڈاہا مزیدکہاکہ ابھی وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے مزید گرانٹ کا مطالبہ کیا ہے اور مزید ترقیاتی کام ہونگے ۔