سرکاری واجبات کی سو فیصد وصولی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو

بدھ 18 اپریل 2018 22:09

رحیم یار خان۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)مہر خالد احمد نے کہا ہے کہ سرکاری واجبات کی سو فیصد وصولی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے جبکہ اراضی ریکارڈ سنٹر میں فرد کے حصول اور انتقال کے طریقہ کار کو بہتر اور آسان بناکر سائلین کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے تاکہ گڈ گورننس کے ثمرات عام آدمی تک پہنچ سکیں۔

انہوں نے یہ بات کمیٹی روم میں منعقدہ سرکاری واجبات کی وصولی اور لینڈ ریکارڈ سنٹرز کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر ز عبدالروف مہر، چوہدری اعتزاز انجم، احمد رضا، عامر حسین ، اراضی ریکارڈ سنٹر انچارج محمد کاشف سمیت دیگر موجو دتھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ زرعی ٹیکس،واٹر ریٹ،سٹیمپ ڈیوٹی اور آبیانہ کی وصولی کو ہر صورت یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ ریونیو ریکوری کے لئے فیلڈ کا دورہ کرکے ریونیو افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیں اور روزانہ کی بنیاد پر ریکوری رپورٹ بارے آگہی فراہم کریں جبکہ واجبات کی وصولی میں سستی اور غفلت کا مظاہرہ ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے ہدایت کی کہ لینڈ ریکارڈ سنٹرز میں سائلین کو سہولیات کی فراہمی کو بھی یقینی بنائیںاور اسسٹنٹ کمشنرز تسلسل کے ساتھ اراضی ریکارڈ سنٹرز کا دورہ کریں۔

متعلقہ عنوان :