سندھ اسمبلی نے سندھ اسپورٹس بورڈ ترمیمی بل 2018ء متفقہ طور پر منظور کرلیا

بدھ 18 اپریل 2018 22:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء) سندھ اسمبلی نے بدھ کو سندھ اسپورٹس بورڈ ترمیمی بل 2018ء متفقہ طور پر منظور کرلیا، ایوان کی کارروائی کے دوران سینئر وزیر پارلیمانی امور نثار احمد کھوڑونے بل ایوان میں متارف کرایا۔ترمیم کے۔تحت سندھ اسپورٹس بورڈ کے ارکان کی تعدادمیں اضافہ کیا گیا ہے ۔ترمیم کے تحت وزیراعلی کو سندھ اسپورٹس بورڈ کاسربراہ تجویزکیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

اپوزیشن ارکان نے مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی کے بجائے وزیرکھیل کو اسپورٹس بورڈ کا سربراہ بنایاجائے ،بیس سال سے سندھ اسپورٹس بورڈ کا اجلاس نہ ہونا عجیب بات ہے۔ایم کیو ایم کے رکن محمد حسین نے کہا کہ وزیراعلی پہلے ہی کئی بورڈز کے نگراں اور مصروف رہتے ہیں۔اس موقع پر ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر سید سردار احمد نے وزیراعلی کے بجائے وزیرکھیل کو اسپورٹس بورڈ کا۔سربراہ بنانے کی ترمیم بھی پیش کی جسے منظور نہیں کیا گیا بعدازاں سندھ اسپورٹس ترمیمی بل سندھ اسمبلی میں متفقہ طور پر منظورکرلیاگیا۔ ایوان نے این ٹی ایس پاس کنٹریکٹ اساتذہ کو مستقل کرنے کے بل کی بھی متفقہ طور پر منظور دی۔