کوئٹہ، گزشتہ رات بارشوں کی وجہ سے بروری واسا کے سرکاری کرخسہ فیڈر کی بجلی کی تاریں گر گئیں ہیںجس پر مرمت کا کام جاری ہے ، واسا اعلامیہ

بدھ 18 اپریل 2018 22:32

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2018ء) ایس ڈی او بروری سب ڈیوژن واسا کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گزشتہ رات بارشوں کی وجہ سے بروری واسا کے سرکاری کرخسہ فیڈر کی بجلی کی تاریں گر گئیں ہیں جس کی وجہ سے کرخسہ کے تمام ٹیوب ویلز بند پڑے ہیں بجلی کی مرمت کا کام جاری ہے ٹیوب ویلز بند ہونے کی وجہ سے بروری روڈ, اے ون سٹی, فیصل ٹاون کلی بنگلزئی, عیسی نگری و تمام ملحقہ علاقوں کے پانی کی سپلائی متاثر ہے جس پر محکمہ معذرت خواہ ہے جیسے ہی ٹیوب ویلز اسٹارٹ ہوں گے پانی کی سپلائی جاری ہو جائیگی۔

متعلقہ عنوان :