کراچی میں بجلی کی طویل وغیراعلانیہ بندش کے خلاف ایم کیوایم رکن اسمبلی کامران اختر کا سندھ اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر انوکھا احتجاج

بدھ 18 اپریل 2018 22:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء) کراچی میں بجلی کی طویل وغیراعلانیہ بندش کے خلاف ایم کیوایم رکن اسمبلی کامران اختر نے بدھ کو سندھ اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر انوکھا احتجاج کیا اور وہ بجلی کے بلبوں کا ہار پہن کر آگئے۔

(جاری ہے)

ان کا کہناتھا کہ بجلی کے بحران نے کراچی کے شہریوں کا جینامحال کردیا ہے۔ طلبہ لوڈشیڈنگ سے پریشان اور تاجروصنعتکار بھی متاثر ہیں ۔انہوں نے خبردار کیا کہ بجلی کے ستائے شہری وزیراعلی ہاوس کاگھیراو کرینگے ۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کو اپنی لوٹ کھسوٹ سے فرصت نہیں ،لوگ بجلی پانی نہ ہونے سے مررہے ہیں۔