Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کا ایک اور وار، مسلم لیگ ن کی بڑی وکٹ گر گئی

مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی افتخار مشوانی نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 18 اپریل 2018 22:11

پاکستان تحریک انصاف کا ایک اور وار، مسلم لیگ ن کی بڑی وکٹ گر گئی
پشاور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 18اپریل 2018ء ) :پاکستان تحریک انصاف کا ایک اور وار، مسلم لیگ ن کی بڑی وکٹ گر گئی۔ مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی افتخار مشوانی نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔تفصیلات کے مطابق جیسے جیسے انتخابات کے دن قریب آتے جا رہے ہیں ویسے ویسے ہمارے سیاستدانوں کی سیاسی قلابازیوں میں تیزی آتی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

سیاستدان اپنے ذاتی اور سیاسی مفادات کے تحت اپنی سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے میں مشغول ہیں۔اس حوالے سے تحریک انصاف کے وارے نیارے ہیں جو اب تک ملک بھر سے اہم سیاسی رہنماوں کو اپنے ساتھ ملانے میں کامیاب رہی ہے۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ن کی بڑی وکٹ گر گئی۔ مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی افتخار مشوانی نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی.یاد رہے کہ افتخار مشوانی پی کے 26 سے مسلم لیگ ن کی سیٹ پر ممبر رکن اسمبلی ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات