پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف بھی بھرپور آواز اٹھائیں گے
کسانوں کے مسائل کو اسمبلی میں اجاگر کریں گے، موجودہ مہنگائی میں مزدور کیلئے دو وقت کی روٹی کھانا ممکن نہیں تو بچوں کو تعلیم اور علاج کی سہولیات کیسے دے گا۔ اسد قیصر
ثنااللہ ناگرہ
ہفتہ 2 مئی 2026
20:12
(جاری ہے)
پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف بھی بھرپور آواز اٹھائیں گے۔
یہ پارٹی عمران خان کی ہے، ہم نے اُن کے وژن پر اُن کے ساتھ پارٹی جوائن کی۔ اگر کوئی سمجھتا ہے کہ عمران خان کے علاوہ کوئی ہوگا تو یہ اُس کی غلط فہمی ہے۔ اللّٰہ تعالیٰ نے عمران خان کو صرف پاکستان نہیں بلکہ پوری دنیا میں عزت دی ہے، اور عمران خان پوری دنیا میں بہت بڑا نام، عزت اور مقام رکھتے ہیں۔ پاکستان تحریکِ انصاف کی بنیاد عمران خان کی وجہ سے ہے، عمران خان تحریکِ انصاف ہیں اور تحریکِ انصاف عمران خان ہے۔ سی این جی غریب عوام کے لیے سستی سواری کا سبب ہے، ہمارا صوبہ سب سے زیادہ گیس پیدا کرتا ہے لیکن وہاں بھی سی این جی بند ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر انڈسٹریز اور سی این جی اسٹیشنز کو گیس سپلائی بحال کی جائے، اور پیٹرولیم مصنوعات سے لیا گیا بھاری ٹیکس واپس لیا جائے۔ بجلی پر تمام ٹیکسز ختم کرکے اصل ریٹ پر بجلی فراہم کی جائے۔ ان شاء اللّٰہ ہماری جدوجہد پُرامن ہوگی، یہ بات واضح ہے کہ یہ ہمارا قانونی اور آئینی حق ہے اور ہم کسی صورت اپنی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہوں گے۔ تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان اپنی عدلیہ اور ججوں کے ساتھ ہے، آج جج اپنے لیے انصاف مانگ رہے ہیں، ہم عدلیہ اور بار ایسوسی ایشنز سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کھڑے ہوں۔ اگر ملک میں انصاف نہیں ہوگا تو پھر یہ ملک بنانا ریپبلک بن جائے گا۔ عمران خان ہمارے لیے جیل میں ہیں، آئیں سب مل کر پاکستان کو ایک عظیم ملک بنائیں۔ اسد قیصر نے کہا کہ آج میں لاہور آیا ہوں، پی ٹی آئی رہنما سینیٹر اعجاز چوہدری، میاں محمود الرشید اور عمر سرفراز چیمہ کے گھر بھی گیا تھا۔ سینیٹر اعجاز چوہدری کی صحت پر بہت زیادہ تشویش پائی جا رہی ہے۔مزید اہم خبریں
-
پی ایس ایل 2026 کا فائنل: حیدرآباد کنگز مین اور پشاور زلمی مقابلے کے لیے تیار
-
پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف بھی بھرپور آواز اٹھائیں گے
-
قیام امن کیلئے وسائل اگر میرے حوالے کیے جائیں تو100 دن میں امن قائم کرنے کی ضمانت دیتا ہوں
-
حکومت صرف 1 ماہ میں عوام کی جیبوں سے اضافی 180 ارب نکالنے کیلئے تیار
-
ذی الحجہ کا چاند کس دن باآسانی نظر آ جائےگا؟
-
ایران کے جدیدترین” عرش ٹو“ کاماکازی ڈرون کی تہران میں عوامی نمائش
-
ایرانی قیادت کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تو عربوں کے شاہی محلات محفوظ نہیں رہیں گے.تہران کی وارننگ
-
جرمن چانسلر کے ساتھ لفظی جنگ ‘ٹرمپ نے جرمنی سے پانچ ہزارفوجی واپس بلانے کا اعلان کردیا
-
ٹرمپ کا یورپی یونین سے گاڑیوں کی درآمد پر ٹیرف 25 فیصد تک بڑھانے کا اعلان
-
پی ٹی آئی اور تحریک تحفظ آئین کا عمران خان کی رہائی کیلئے جلسے جلوس کرنے کا اعلان
-
ناکام بیل آﺅ ٹ کے بعد سستی امریکی فضائی سروس سپرٹ ایئرلائنز 34 برس بعد بند
-
چین و امریکا کے تعلقات صرف آبنائے ہرمز تک محدود نہیں. اقوام متحدہ میں چینی مندوب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.