آنے والا بجٹ خوشحالی کا پیغام لائے گابجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا ، میاں طاہر جمیل

بدھ 18 اپریل 2018 22:54

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2018ء) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے سیاحت میاں طاہر جمیل نے کہا ہے کہ آنے والا بجٹ خوشحالی کا پیغام لائے گابجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا ۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشوں میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے گا ۔عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف کرنے کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں گے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کہا کہ بزرگ پنشنرز سے اپنے دفتر میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو پنشنرز کے مسائل کا بخونی اندازہ ہے یہی وجہ سے حکومت ان مسائل کو بطریق احسن نبھانے کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) 2018کے عام انتخابات میں ملک گیر کا میابی حا صل کرے گی ہمارے مخالفین پانچ سال دھرنوں ، لاک ڈائون ، انتشار اور توڑ پھوڑ کرتے رہے جبکہ ہم نے پانچ سال تمام سازششوں کا مقابلہ کرنے کے ساتھ ملک کو ترقی کی جانب گا مزن کیا ملک وقوم کی خدمت کی نواز شریف کل بھی ہمارے قائد تھے آج بھی ہیں اور ہمیشہ ہمارے قائد رہیں گے۔

(جاری ہے)

نیا پاکستان بنانے کی رٹ لگانے والوں نے خیبرپختونخوا کے عوام کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا ہے۔ وہاں کے عوام آئندہ انتخابات میں ان سے ووٹ کے ذریعے اپنے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا بدلہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ملکی و غیر ملکی سروے یہ ثابت کر رہے ہیں کہ مسلم لیگ ن ملک کی مقبول ترین جماعت اور میاں نواز شریف عوام کے محبوب قائد ہیں۔ عام انتخابات میں مسلم لیگ ن پہلے سے بڑھ کر کامیابی حاصل کرے گی۔