کیمرامین اینڈ فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن سکھر کی جانب سے ممبران کے بچوں میں اسٹیشنری کا سامان تقسیم کی تقریب

جمعرات 19 اپریل 2018 00:40

سکھر۔18اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) کیمرامین اینڈ فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن سکھر کی جانب سے ممبران کے بچوں میں کورس، کتابیں، کاپیاں، بیگ جیومیٹری باکس، تھرماس و دیگر سامان کی تقسیم کیلئے ایک تقریب منعقد ہوئی۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر ممبران کی 30سے زائد بچوں میں اسکول بیگ، کتابیں، کاپیاں، تھرماس و دیگر اسٹیشنری تقسیم کی گئیں۔

(جاری ہے)

تقریب میںپی ایف یو جے کے مرکزی اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل لالا اسد پٹھان، پیپلز پارٹی کے رہنما سید کمیل حیدر شاہ سمیت دیگر موجود تھے، انہوں نے کیمرامین یونین کے اس پروگرام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ممبران کی فلاح کے لئے کیمرامین یونین بھرپور کام کر رہی ہے، ان کے اقدامات قابل ستائش ہیں ۔ کیمرامین اینڈ فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن سکھر کے صدر جاوید گھنیو، جنرل سیکریٹری بخش علی پھلپوٹو نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں کیمرامین یونین کے نائب صدر حیات کھوکھر،خازن اسامہ طلعت، پریس سیکریٹری محمد علی سولنگی،آفس سیکرٹری سکندر علی چاچڑ، سید قذافی شاہ، بلاول بھٹی، اصغر علی عباسی و دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :