پنجاب فوڈاتھارٹی کی کارواوئیاں،8فوڈپوائنٹس سربہمر،لاکھوں روپے جرمانے

جمعرات 19 اپریل 2018 01:00

ملتان ۔ 18اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) پنجاب فو ڈاتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمزنے جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میںکاروائیاں کرتے ہوئے غیر معیاری خوراک کی فراہمی پر8فوڈ پوائنٹس کو سربمہر کردیا۔متعدد فوڈ پوائنٹس کو حفظانِ صحت کے اُصولوں کی خلاف ورزی پر194,000کے جرمانے عائد کیے۔تفصیلات کے مطا بق کوڈائریکٹر آپریشنز سائوتھ کی سربراہی میںملتان اور گردونواح میں کارروائیاں کر تے ہو ئے ارشدسوڈا واٹر یو نٹ کوٹیکسٹائل کلرز،مصنوعی ذائقوںکے استعمال،پروڈکشن ایریا میں غلاظت جبکہ نیو گجر سویٹس اور6مختلف فود پوائنٹس کو مضرِ صحت اجزاء کے استعمال،ملا زمین کے میڈیکلز کی عدم دستیابی اور صفائی کے ناقص انتظانات پر سر بمہر کیا گیا۔

بہاولپور کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کارروائیوں کے دوران حفیظ قلفی کو نشاستہ کی ملاوٹ،کیمیکل ڈرمز کے استعمال،پروڈکشن ایریا میں واش روم کی موجودگی،گندے اور بدبودار ماحول کی وجہ سے سیل کر دیا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیںفوڈ سیفٹی ٹیموں نے ملتان اور گردونواح میں چیکنگ کرتے ہوئے مختلف فوڈ پوائنٹس کو79,500کے جرمانے عائد کیے۔ڈیرہ غازی خان اور بہاولپو میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہو ئے متعدد فوڈ پوائنٹس کو کھلے رنگوں کے استعمال، پروڈکشن ایریا میں چھپکلیوں کی مو جو دگی اور صفائی کے غیر معیاری انتظامات پر114,500کے جرمانے عائد کیے۔

علاوہ ازیںبر آمد شدہ275لٹر دودھ،3من ملاوٹ زدہ مرچیں،800ساشے گٹکا،56لٹر زائدالمعیاد ڈرنکس،15حشرات زدہ مٹھائی،مضر صحت گو شت، اور ناقص مصالحہ جات تلف کیے گئے۔متعدد فوڈ پوائنٹس،چکن سیل سنٹرز،بیکرز، پروڈکشن یو نٹس،ہو ٹلز،مِلک پوائنٹس اور کریانہ سٹورز کو وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :