امریکی صدرسے جرمن چانسلر کی ملاقات 27 اپریل کو ہو گی،

ایران کے جوہری پروگرام پر عالمی معاہدہ پر تبادلہ خیال ہو گا

جمعرات 19 اپریل 2018 11:23

واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 27 اپریلکو جرمن چانسلر انجیلا مرکل کی میزبانی کریں گے۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابقان سے قبل فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں بھی امریکی صدر سے ملاقات کریں گے۔

(جاری ہے)

توقع کی جا رہی ہے کہ ان ملاقاتوں کا اہم ترین موضوع ایران کا جوہری معاہدہ ہو گا جس کے بارے میں امریکی صدر کہہ چکے ہیں کہ اگر اس معاہدے میں موجود خامیاں دور نہ کی گئیں تو وہ اس سے الگ ہو جائیں گے۔ ٹرمپ نے اس معاہدے کی توثیق 12 مئی کو کرنی ہے اور ماکروں اور مرکل ممکمنہ طور پر وہ آخری غیر ملکی رہنما ہوں گے جو ٹرمپ سے ملاقات کریں گے اور اس حوالے سے بات کریں گے۔

متعلقہ عنوان :