برطانوی اخبار نے بھارت کوجمہوریہ خوف قرار دے دیا

قوم پرستی کے نام پر زیادتی کامرتک بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو ٹھہرایاجائے اورسزادی جائے،رپورٹ

جمعرات 19 اپریل 2018 11:44

برطانوی اخبار نے بھارت کوجمہوریہ خوف قرار دے دیا
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) معروف برطانوی اخبارنے بھا رت کوجمہوریہ خوف قراردیتے ہوئے کہاہے کہ برطانیہ کو بھارتی وزیراعظم مودی پر دباو برقرار رکھنا چاہیے،برطانوی اخبارنے اپنے کالم میںلکھا کہ برطانیہ کو بھارتی وزیراعظم مودی پر دباو برقرار رکھنا چاہیے، ہندو قوم پرستی کے نام پر کٹھوا اور اترپردیش میں کمسنوں سے زیادتی پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو سزا وار ٹھہرایا جائے۔

(جاری ہے)

بھارت میں زیادتی کے واقعات محض بے قابو مذہبی جنونیت نہیں بلکہ فاشزم پر مبنی ہندو ریاست کی جانب اقدام ہیں۔واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت کے باعث معصوم افراد کے بہیمانہ قتل، ننھی بچی آصفہ کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے خلاف بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ? برطانیہ کے موقع پر لندن میں ہزاروں افراد نے احتجاج کیا۔