خیرپور میں ٹنڈومستی قومی شاہراہ پر وین میں لگا سلنڈر پھٹنے سے 3افراد جاں بحق ،

15 شدید جھلس گئے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیا

جمعرات 19 اپریل 2018 12:13

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اپریل2018ء) خیرپور میں ٹنڈومستی قومی شاہراہ پر وین میں لگا سلنڈر پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق اور 15 افراد شدید جھلس گئے‘ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا‘ مسافر وین خیرپور سے سیہون جارہی تھی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ٹنڈو مستی قومی شاہراہ پر وین میں لگا سلنڈر پھٹ گیا۔ سلنڈر پھٹنے سے وین میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور پندرہ افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو اداروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا۔ جاں بحق افراد میں خاتون اور دو بچے شامل ہیں مسافر وین خیرپور سے سیہون جارہی تھی۔

متعلقہ عنوان :