
سید ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت اجلاس،
انٹر سٹی بس ٹرمنلز آمدورفت کے لئے شٹل سروس شروع کرنے کا فیصلہ
جمعرات 19 اپریل 2018 12:30

(جاری ہے)
اجلاس میں انٹر سٹی بس ٹرمنلز کے منصوبوں کو بہتر بنانے کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یوسف گوٹھ بس ٹرمنل اور سپر ہائی وے پر الآآصف اسکوائر پر نجی شعبہ کے تعاون سے قائم کئے جانے والے بس ٹرمنل کو جدید تقاضوں کے مطابق بنایا جائے گا اور ٹرمنل پر مسافروں اور آپریٹرز کے لئے تمام ضروری سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ کمشنر کراچی خود متعلقہ افسران کے ہمراہ جاکر جائزہ لیں گے اور اقدامات کریں گے۔ اجلاس نے انٹر سٹی بسوں کی شہر کے اندر آمد اور انٹر سٹی بسوں کے مختلف اڈوں کے باعث شہریو ں کو درپیش مشکلات و پریشانی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اجلاس نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ شہر کے اندر مصروف شاہراہوں پر قائم غیر قانونی بس اڈوں کو ختم کیا جائے گا۔ فیصلہ کیا گیا کہ شہر کے اندر انٹر سٹی بسوں کے غیر قانونی اڈوں کے خاتمہ کے سلسلہ میں مسافروں کی سہولت کو مدنظر رکھ کر اقدامات کئے جائیں گے، فوری طور پر بس اڈوں کو ختم کر نے کے بجائے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی مدد سے فوری اقدامات کے طور انہیں محدود کیا جائے گا، پابند کیا جائے گا کہ بس اڈے شہریوں کی تکلیف کا باعث نہ بنیں۔ اجلاس نے انٹر سٹی بس ٹرمنلز آمدورفت کے لئے بس آپریٹرز کے تعاون سے شٹل سروس شروع کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ اندروں ملک اور اندرون سندھ کے مسافروں کو سفر کی معیاری سہولت ملے اور ان بسوں کی وجہ سے شہر کا ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم نہ ہو۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ انٹر سٹی بس ٹرمنلز پر سہولتوں کی فراہمی اور شٹل سروس کے آغاز سے ٹرانسپورٹرز اور مسافر دونوں کو سہولت میسر آئے گی اور شہر میں ٹریفک کا دبائو کم کرنے کی حکومت کی کوششوں میں مدد ملے گی۔ اجلاس میں کمشنر کراچی اعجاز احمد خان، سیکریٹری ٹرانسپورٹ سعید احمد اعوان، ڈی آئی جی پو لیس ٹریفک عمران یعقوب منہاس، ڈپٹی کمشنر ضلع شرقی افضل زیدی، مختلف زونز کے ایس ایس پیز، سینئر ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونیکشن کے ڈی اے قاضی عبد القادر، صوبائی ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نذر حسین شاہانی، سیکریٹری صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی سبحان شورو اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نیشنل ہائی وے سے آنے جانے والی اندرون سندھ کی بسوں کے لئے بھی ملیر میں ایک جدید تقاضوں کے مطابق پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت انٹر سٹی بس ٹرمنل بنایا جائے گا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو کراچی میں ٹرانسپورٹ اور ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کے خواہاں ہیں، ان کی ہدایت ہے کہ کراچی کا ٹریفک نظام بہتر ہو اور شہریوں کو ٹرانسپورٹ کی بہتر سہولتیں میسر آئیں۔ بعد ازاں کمشنر کراچی اعجاز احمد خان نے سیکریٹری ٹرانسپورٹ، ڈی آئی جی ٹریفک، ڈپٹی کمشنر شرقی اور دیگر افسران کے ہمراہ سپر ہائی وے اور یوسف گوٹھ اور الآصف اسکوائر بس ٹرمنل کا دورہ کیا اور بس ٹرمنل کو بہتر بنانے اور ضروری سہولتوں کی فراہمی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے وہاں مسافروں، بس آپریٹرز اور بس مالکان کو دی جانے والی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔ کمشنر نے سیکرٹری ٹرانسپورٹ، سیکرٹری صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی، ڈی آئی جی ٹریفک اور سینئر ڈائریکٹر ٹریفک انجینئرنگ، کے ڈی اے سے بھی مشاورت کی۔ کمشنر کراچی اس سلسلے میں اپنی تجاویز صوبائی وزیر کو پیش کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا ڈی ایس پی رحمین خان کی شہادت پر انہیں خراج عقیدت
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے نمائندہ وفد کی ملاقات
-
چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت محکمہ اوقاف کا بورڈ اجلاس ،زمینوں کے حوالے سے ریگولرائزئشن پالیسی کی منظوری
-
پاکستان ریلوے کا مسافروں کے لیے جدید بزنس ٹرین چلانے کا فیصلہ
-
میاں چنوں، بلوچستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ کا نشانہ بننے والے شہید غلام سعید کی لاش گھر پہنچنے پر والد بھی صدمے سے چل بسے
-
انسانی حقوق کے علمبردار بلوچستان میں مظالم پر آواز کیوں نہیں اٹھاتی عظمی بخاری
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے دوحہ میں مذاکرات بدستور بے نتیجہ
-
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 26 کے خلاف ریفررنس‘اپوزیشن اور حکومتی اتحا د کی مذکراتی کمیٹی قائم
-
شہباز شریف کی صدر آصف علی زرداری سے استعفیٰ لیے جانے کی تردید
-
امریکی اپیل کورٹ نے خالد شیخ محمد کا پلی بارگین معاہدہ منسوخ کر دیا
-
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس
-
ایران کا ایک بیلسٹک میزائل قطر میں امریکی فضائی اڈے العدید ایئر بیس پر گرا تھا. پینٹاگون
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.