
داعش کے 300سے زائد جہادیوں کے لیے سزائے موت
عراقی شہر بغداد اور تلکیف میں عدالتی سماعت کھلے بندوں کی گئی،ملزمان کودفاع کا موقع بھی فراہم کیاگیا،عدالتی ترجمان
جمعرات 19 اپریل 2018 12:30

(جاری ہے)
دوسری عدالت ملکی دارالحکومت بغداد میں قائم ایک ایسی کورٹ ہے، جس نے اب تک خاص طور پر داعش کے غیر ملکی جہادیوں اور اس شدت پسند تنظیم کی خاتون ارکان کے خلاف مقدمات کی سماعت کی ہے۔
عدالتی ذرائع کے مطابق بغداد میں قائم عدالت کی طرف سے اس سال جنوری سے لے کر اب تک داعش کے 103 غیر ملکی جہادیوں کے لیے سزائے موت کے فیصلے سنائے جا چکے ہیں۔ ان عسکریت پسندوں میں وہ چھ ترک شہری بھی شامل ہیں، جنہیں اس عدالت نے گزشتہ روز کی سزائیں سنائیں۔ اس کے علاوہ یہی عراقی عدالت اب تک داعش کی رکنیت یا اس عسکریت پسند گروہ سے تعلق کے جرم میں 185 ملزمان کو عمر قید کی سزائیں بھی سنا چکی ہے۔عراق کی اعلیٰ ترین عدالتی کونسل کے ترجمان عبدالستار بیرقدار کے مطابق موصل کے نواح میں تلکیف کے مقام پر قائم اور داعش کے جہادیوں کے خلاف مقدمات کی سماعت کرنے والی عدالت بھی اب تک 212 عسکریت پسندوں کو موت کی سزائیں سنا چکی ہے۔ اس کے علاوہ اس عدالت نے داعش کے 150 شدت پسندوں کے خلاف عمر قید اور 341 جنگجوؤں کے خلاف مختلف مدت کی قید کی سزاؤں کے فیصلے بھی سنائے۔بیرقدار کے مطابق بغداد اور تلکیف میں ان سبھی جہادیوں کے خلاف عدالتی سماعت کھلے بندوں کی گئی، ان ملزمان کے بنیادی قانونی حقوق کے پیش نظر انہیں ماہر وکلاء کے ذریعے دفاع کا پورا موقع فراہم کیا گیا اور انہیں سزائیں اس وقت سنائی گئیں، جب ان پر داعش کے ارکان یا حامیوں کے طور پر مجرمانہ کارروائیوں کے ارتکاب کے الزامات ثابت ہو گئے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایران کا چینی جی-10 سی لڑاکا طیاروں کی خریداری کا فیصلہ
-
دبئی میں فلائنگ ٹیکسی کی کامیاب آزمائشی پرواز
-
میٹھی سفارتکاری، ابوظبی میں پاکستانی آموں کا رنگا رنگ میلہ
-
امریکا نے اسرائیل کو 51 کروڑ ڈالر کے خطرناک بموں کی کٹس فروخت کردیں
-
ٹرمپ کی ایلون مسک پر کڑی تنقید ،حکومتی معاونت پر انحصار کا الزام
-
ترکیہ،توہین رسالت کی جسارت کے شبہے میں ترک کارٹونسٹ گرفتار
-
آئی اے ای اے کی رپورٹ ہماری ایٹمی سہولیات پر حملے کا بہانہ تھی، ایران
-
ناکہ بندی کے باوجود ایران کی ریکارڈ 70بلین ڈالر تیل کی سالانہ سیل
-
غزہ کی موجودہ صورت حال کی ذمے دار حماس ہے،امریکی محکمہ خارجہ
-
اسرائیل فوجی کارروائیوں پر اربوں ڈالر پھونک چکا، امریکی ادارہ
-
امارات میں بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
-
امریکا کی کیوبا پر سخت پالیسی بحال کردی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.