کنگ خان کی فلم میں دبنگ خان کی انٹری

جمعرات اپریل 12:58

کنگ خان کی فلم میں دبنگ خان کی انٹری
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اپریل2018ء) بولی وڈ کے سلطان سلمان خان رواں برس ریلیز ہونے والی شاہ رخ خان کی فلم ‘زیرو’ میں ایک مختصر کردار میں نظر آئیں گے۔ آنند ایل رائے کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں شاہ رخ خان مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بولی وڈ کے دبنگ خان کو باکس آفس پر کنگ کی حیثیت حاصل ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہر ہدایتکار انہیں اپنی فلم میں کاسٹ کرنا چاہتا ہے تاہم وقت کی کمی کے باعث ایسا ممکن نہیں ہوتا۔

گزشتہ برسوں کئی شاہ رخ خان اور سلمان خان کے درمیان کچھ اًن بن جاری رہی تاہم دونوں میں دوستی ہوئی تو انہوں نے کنگ خان کی فلم ‘فین’ میں ایک مختصر کردار ادا کیا اور اب بالکل اسی کی طرح ‘زیرو’ میں بھی ان کی انٹری ہوگی۔