زرعی یونیورسٹی کی آل پاکستان کوئز مقابلہ میں دوسری پوزیشن

جمعرات اپریل 13:08

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اپریل2018ء) زرعی یونیورسٹی پشاور کے شعبہ وٹرنری میڈیسن کے طلبہ نے پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی میں منعقدہ آل پاکستان کوئز کمپی ٹیشن میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔

(جاری ہے)

طلبہ کی ٹیم میں خضر احمد خان ، عروبہ اختر ، آدہ عروج اور خولہ عندلیب شامل تھیں جبکہ نگرانی کے فرائض پروفیسرڈاکٹر مراد وزیر نے سرانجام دیئے۔دریں اثنا ء یونیورسٹی میں طلبہ کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد کیاگیا جس میں وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر نور پی خان نے انہیں شیلڈز دیئے۔

متعلقہ عنوان :