سرینگر‘ مسلم دینی محاذ کا ڈاکٹر قاسم فکتو کی گرتی ہوئی صحت پر اظہار تشویش

جمعرات اپریل 13:13

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اپریل2018ء) مقبوضہ کشمیر میں مسلم دینی محاذ نے غیر قانونی طورپر نظربندپارٹی سربراہ ڈاکٹر محمد قاسم فکتو کی گرتی ہوئی صحت پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مسلم دینی محاذ کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ ڈاکٹر محمد قاسم کو ادھمپور جیل میں طبی سہولات سے یکسر محروم رکھ کر بدترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ ڈاکٹر محمد قاسم اور دیگر نظر بندوں کو حال ہی میں سینٹرل جیل سرینگر سے جموںخطے کی جیلوں میں غیر قانونی طور پر منتقل کیا گیاحالیہ بھارتی سپریم کورٹ نے اپنے ایک فیصلے میں واضح احکامات دے رکھے ہیں کہ نظر بندوں کو اپنے گھروں کی نزدیک ترین جیلوں میں رکھا جائے۔ ترجمان نے انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے اپیل کی کہ وہ ڈاکٹر محمد قاسم فکتو اور غیر قانونی طور پر نظر بند دیگر کشمیریوں کی حالت زار کا نوٹس لیتے ہوئے انکی رہائی کیلئے کردار ادا کریں۔