لاہور آرٹس کونسل اور فلاحی ادارے کے تعاون سے میڈیکل کیمپ کا انعقاد کل کیا جائیگا

جمعرات 19 اپریل 2018 13:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) لاہور آرٹس کونسل اور مقامی فلاحی ادارے فضل و رحمت ویلفیئر فائونڈیشن کے زیر اہتمام مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کل ( جمعہ )کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

کیمپ میں آنے والے تمام افراد کا مفت طبی معائنہ کے بعد مناسب مشورہ اور مفت ادویات بھی دیں جائیں گی ۔ اس حوالے سے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں جبکہ کیمپ میں صبح 9بجے سے شام 4بجے تک مریضوں کا مفت معائنہ کیا جائے گا ۔ اس کیمپ کا افتتاح کیپٹن عطاء محمد خان کریں گے۔

متعلقہ عنوان :