ڈی پی او ہری پور سید خالد ہمدانی کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس کا کریک ڈائون،مختلف کارروائیوں میں شراب کی بڑی کھیپ سمیت اسلحہ اور قمار بازوں و دیگر ملزمان گرفتار

جمعرات 19 اپریل 2018 14:00

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) ڈی پی او ہری پور سید خالد ہمدانی کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون کے دوران تھانہ سٹی کے ایس ایچ او سعید یدون نے پولیس نفری کے ہمراہ چھوہر روڈ لوکاٹھ باغ میں جوا کی محفل پر چھاپہ مار کر سہیل ولد جمعہ خان سکنہ سنٹرل جیل محلہ افضل آباد، احسن خان ولد چنگیز خان سکنہ پانڈک، شاہد ولد محمد سلیمان سکنہ تلوکر، محمد سلیمان ولد محمد یوسف، نور حسین ولد محمد حسین ساکنان راولپنڈی اور شمریز ولد احمد سکنہ جولیاں کو گرفتار کر کے قبضہ سے دائو پر لگی رقم مبلغ 45000 روپے، جامع تلاشی سے 4150 روپے، ایک جوڑی تاش اور 4 عدد موبائل فون برآمد کر کے پابند سلاسل کر دیا۔

پولیس نے دیگر کاروائیوں میں زاہد محمود ولد محمد زمان سکنہ سانگیاں کو گرفتار کر کے قبضہ سے ایک کین شراب 20 لیٹر برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

مقبول احمد ولد محمود سکنہ اسلام آباد کو گرفتار کر کے قبضہ سے ایک کین شراب 20 لیٹر برآمد کر کے پابند سلاسل کیا گیا۔ تھانہ سرائے صالح کے اہلکاروں نے ہوائی فائرنگ پر پابندی کے باوجود اپنی شادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے طارق محمود ولد ولی احمد سکنہ کیلگ اور سبحان الدین ولد غلام محمد سکنہ علی خان کے خلاف 3/4 فائرنگ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے پابند سلاسل کر دیا۔

تھانہ بیڑ پولیس کے اہلکاروں نے کالا خان ولد عبدالرحمن سکنہ سوار میرا کو گرفتار کر کے قبضہ سے ایک پستول 30 بور معہ 5 عدد کارتوس برآمد کر کے حوالات میں بند کر دیا جبکہ تھانہ کوٹ نجیب الله کے اہلکاروں نے چوہدری محمد صالح ولد چوہدری اقبال سکنہ کوٹ نجیب الله کو گرفتار کر کے قبضہ سے ایک کین شراب 20 لیٹر برآمدکر کے حوالات میں بند کر دیا۔

رحمن شاہ ولد علی اصغر شاہ سکنہ سیکٹر نمبر1 کھلابٹ کو گرفتار کر کے قبضہ سے ایک بندوق 12 بور معہ 3 عدد کارتوس برآمد کر کے پابند سلاسل کر دیا۔ تھانہ کھلابٹ کے ایس ایچ او فیصل حفیظ نے ہمراہ نفری پولیس دوران سکول چیکنگ سیکٹر نمبر 4 میں سکول کی سیکورٹی چیک کی جس میں دو عدد بندوق ہمراہ 50 عدد کارتوس معہ لائسنس کاپیاں پیش کیں جو چیک کرنے پر لائسنس کاپیاں رینو نہیں تھیں جس پر محمد معظم ولد محمد امین سکنہ سیکٹر نمبر 4 کھلابٹ 19AA کے تحت مقدمہ تھانہ درج کر کے پابند سلاسل کر دیا جبکہ تھانہ صدر کے اہلکاروں نے لنک روڈ نڑتوپہ میں ڈکیتی اور راہزنی کی خاطر جاوید ولد صدیق، عمران ولد فضل الرحمن سکنان گولیہ میرا اور نزاکت ولد صابر سکنہ پنڈ ہاشم خان کو قابو کر کے 3 عدد پستول 30 بور معہ 18 عدد کارتوس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف 399/400/401/15AA کے تحت مقدمہ تھانہ صدر میں درج کر کے حراست میں لے لیا۔