ڈینگی سے بچائوکیلئے احتیاطی تدابیراپنائی جائیں،ڈی سی نوشہرہ

جمعرات 19 اپریل 2018 14:19

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) ڈپٹی کمشنرنوشہرہ خواجہ محمدسکندرذیشان نے کہاہے کہ ڈینگی بخارخطرناک ہے تاہم اس سے بچائواوراختیاط بہت آسان ہے۔۔ان خیالات کااظہارڈپٹی کمشنرنوشہرہ خواجہ محمدسکندرذیشان نے ٹی ایم اے ہال پبی ڈینگی سے بچائواوراختیاط کے حوالے سے ایک سیمینارسے اورواک کے شرکاء سے خطاب کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ یہ کام صرف محکمہ صحت کانہیں بلکہ تمام محکموں کی اجتماعی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ سلسلے میںمحکمہ صحت کے ساتھ تعاون کریں۔انہوںنے کہاکہ یہ ہم سب کافرض بنتاہے کہ ڈینگی سے بچائوکے حوالے سے آگاہی مہم کولوگوں کے گھرگھرپہنچادیں ۔اس موقع پراے سی پبی محمدفاروق ،اے اے سی پبی بنش عمران،ڈی ایچ اوڈاکٹرگل زمان ،حاجی اورنگزیب سمیت عوام اوربلدیاتی نمائندوں نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :