عوام گالی نہیں خدمت کی سیاست کوپسندکرتے ہیں،ق

وم مسلم لیگ ن کی قیادت پرآنکھیں بندکرکے اعتباکرتی ہے، اصغرمجید

جمعرات 19 اپریل 2018 14:24

لاہور۔19 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ( ن) کے سینئر رہنمااورامیدوارپی پی 170لاہور اصغرمجید نے اپنی الیکشن مہم کے دوران پی پی170کے مختلف علاقوں کے دورہ کے دوران علاقے کے لوگوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کے امیداور عام انتخابات میں سر اٹھا کر عوام کی خدمت میں حاضرہیں،گلی‘گلی ملنے والی عوامی محبت بتاتی ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن)ملک کی مقبول ترین جماعت ہے اورعوام ہماری قیادت کے ساتھ بے حد محبت کرتے ہیں،ہمارے قائدین کی حب الوطنی اورخدمت کاثمرہے کہ آج عوام پاکستان مسلم لیگ(ن)کی قیادت پرآنکھیں بندکرکے اعتباکرتے ہیں،مداری اورناکام کھلاڑیوں نے مل کر نوازشریف کیخلاف ہی نہیں بلکہ ملک وقوم کیخلاف سازش کی ہے ۔

اصغرمجید نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ( ن) جمہوریت کے استحکام، سیاسی رواداری کے فروغ اور عوامی خدمت کے ایجنڈا پر عمل پیرا ہے، ماضی کے حکمرانوں نے بجلی کے منصوبوں کیلئے صرف زبانی جمع خرچ کیا اور ان کی مجرمانہ غفلت کے باعث لوڈشیڈنگ میں بے پناہ اضافہ ہوا، اب لوڈشیڈنگ قصہ پارینہ بنتی جارہی ہے اوراب وہ دن بھی دورنہیں جب پاکستان میں جمہوریت کیخلاف ہونے والی سازشیں بھی ماضی کاقصہ بن جائیں گی،آئندہ الیکشن جیت کر( ن)لیگ یہ ثابت کرے گی کہ عوام گالی نہیں خدمت کی سیاست کوپسندکرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پوری قوم محترمہ کلثوم نوازشریف کی صحت یابی کیلئے دعاگوہے،اللہ کریم کے کے فضل سے وہ بہت جلد صحت یاب ہوکر پاکستان ا ٓئینگی ۔