رائے ونڈ ،کار سوار چوروں نے صبح سویرے متعدد دکانیں لوٹ لیں

لاکھوں روپے نقدی ،کمپیوٹر اور موبائل فونز لے اڑے،پولیس چکرا کر رہ گئی

جمعرات اپریل 15:04

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اپریل2018ء) رائے ونڈ میں کار سوار چوروںنے صبح سویرے متعدد دکانیں لوٹ لیں ،لاکھوں روپے نقدی ،کمپیوٹر اور موبائل فونز لے اڑے،،پولیس چکرا کر رہ گئی وارداتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے حکمت عملی تیار کرلی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق رائے ونڈ میں کار سوار چوروں نے چندگھنٹوں میں متعدد دکانوں کا صفایا کرتے ہوئے لاکھوںروپے لوٹ لئے ،،کار سوار چوروں نے مانگا روڈ پر شریف ٹریڈرز کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے نقدی اور موبائل فونز لوٹ لئے ،ریلوئے روڈ پر یوفون اور ٹیلی نار فرنچائز کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے نقدی ،کمپیوٹر اور موبائل فونز سیٹ اور کالنگ کارڈ زلوٹ لئے پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرکے ملزمان کی شناخت کا عمل شروع کردیا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ کار سوار چوروں نے جس انداز میں چوری کی وارداتیں صبح سویرے کی ہیں ملزمان بہت جلد سلاخوں کے پیچھے ہونگے مقامی سطح پر خوف کی فضاء قائم ہے شہریوں نے ملزمان کی جلد گرفتاری اور پولیس نفری میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے ۔