سرگودھا‘بے قابو رکشہ ٹریکٹر ٹرالی سے جا ٹکرایا ، ایک شخص جاں بحق ،ایک زخمی

جمعرات 19 اپریل 2018 16:04

سرگودھا۔19 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) سرگودھا کے نواح میں ایک رکشہ ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گیا جس کے باعث ایک شخص جاں بحق اور دوسرا شدیدزخمی ہو گیا، تفصیلات کے مطابق سرگودہا کی نواحی تحصیل بھیرہ کے محلہ فاضل امام کا نعمان افضل اپنے ساتھی نوید احمد کے ہمراہ رکشہ پر سوار ہو کر پھلروا ن جارہا تھا کہ پھلروان روڈ پر تیز رفتاری کے باعث رکشہ بے قابو ہو گیا اور سامنے سے آنیوالی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گیا ، حادثے کے نتیجے میں نعمان افضل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی زندگی کی بازی ہا ر گیا ، جبکہ اس کا دوست نویداحمد شدید زخمی ہو گیا ، ریسیکو 1122کے عملہ نے فوری طورپرموقع پرپہنچ کر نعش اور زخمی کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھیرہ منتقل کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :