سرگودھا، اسلحہ سے مسلح 4 ڈاکو گن پوائنٹ پر زیورات سمیت نقدی و سا مان لوٹ کر فرار

جمعرات 19 اپریل 2018 16:06

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) سرگودھا کے قصبہ مڈھ رانجھا کے علاقہ رام دینہ میں اسلحہ سے مسلح 4 ڈاکو گن پوائنٹ پر زیورات سمیت نقدی و سامن لوٹ کر فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ مڈھ رانجھا نے تفتیش شروع کر دی۔ بتایا گیا ہے کہ ندیم عباس کے گھر 4 ڈاکوئوں نے داخل ہو کر اہل خانہ کو یرغمال بنا لیااور گن پوائنٹ پر گھر سے 3 تولہ طلای زیورات ، نقدی و سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کرتفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :