Live Updates

عمران خان 25 اپریل کو سرگودھا آئیں گے

جمعرات 19 اپریل 2018 16:50

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان 25 اپریل کو سرگودھا آئیں گے۔ذرائع کے مطابق عمران خان سرگودھا کے موضع پنڈمکو آئیں گے جہاں وہ ایک اجتماع میں خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

سرگودھا کے گاوں پنڈ مکوسے تعلق رکھنے والیسابق وفاقی وزیر ندیم افضل چن نے عمران خان سے ملاقات کی اور دورہ سرگودھا کی دعوت دی۔معلوم ہوا ہے کہ سابق وفاقی وزیر بھی کپتان کے ھو گئے اورپاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات