پی سی بی نے پاکستان کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا

جمعرات 19 اپریل 2018 17:08

پی سی بی نے پاکستان کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19اپریل 2018ء)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان کپ کے شیڈول کا اعلان کردیاہے ۔

(جاری ہے)

پی سی بی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق پاکستان کپ 25 اپریل سے 6 مئی تک اقبال سٹیڈیم ،فیصل آباد میں جاری رہے گا،فیصل آباد میں شیڈول ایونٹ میں 11 میچز کھیلیں جائیں گے ، ایونٹ میں پنجاب،سندھ،بلوچستان،خیبر پختونخوا (کے پی کے) اورفیڈرل ایریاز(اسلام آباد )کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔