سلمان آغا جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں نروس نائنٹیز کا شکار

پیر 13 اکتوبر 2025 17:28

سلمان آغا جنوبی افریقا کے خلاف پہلے  ٹیسٹ کی پہلی اننگز  میں نروس نائنٹیز ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2025ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل رائونڈر سلمان آغاجنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم کے خلاف 2 میچوں کی سیریز کے قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ میں نروس نائنٹیز کا شکار ہوگئے اور وہ 7 رنز کے فرق سے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی چوتھی سنچری مکمل کرنے میں ناکام رہے۔

(جاری ہے)

پیر کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز سلمان آغا نے پروٹیز کے خلاف شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور مہمان ٹیم کے باولرز کی ایک نہ چلنے دی ۔

سلمان آغا نے 145گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے وکٹ کے چاروں اطراف آزادانہ اور دلکش سٹروکس کھیلے اور 3خوبصورت چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 93رنز بنائے ۔31سالہ سلمان آغا نروس نائنٹیز کا شکار ہوگئے اور وہ 7رنز کے فرق سے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی چوتھی سنچری مکمل نہ کر سکے ۔سلمان آغا ک22ٹیسٹ 41ایک روزہ اور 32 ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے ۔ سلمان آغا کو 93کے انفرادی سکور پر پرینیلن سبراین نے سینوران متھوسمی کے ہاتھوں کیچ آئوٹ کیا۔