تحصیل حضرو کے 28 سکولوں کا شجاع خانزادہ شہید کرکٹ ٹورنامنٹ شروع ہو گیا

پیر 13 اکتوبر 2025 13:13

تحصیل حضرو کے 28 سکولوں کا  شجاع خانزادہ شہید کرکٹ ٹورنامنٹ شروع ہو گیا
حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2025ء) تحصیل حضرو کے 28 سکولوں شجاع خانزادہ شہید کرکٹ ٹورنامنٹ شروع ہو گیا فائنل کی فاتح ٹیم کو ایک لاکھ روپے نقد دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کو 75ہراز تیسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کو 50ہراز روپے نقد رقم دی جائے گی تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے تحصیل صدر ملک انصار نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہید کرنل شجاع خانزادہ نے ملک وقوم کی خاطر جان کی قربانی دی چھچھ کی ترقی میں بھی اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کیا تحصیل حضرو کے نوجوانوں کو شہید کے کارناموں سے آگاہ کرنے اور کھیلوں کے میدان آباد کرنے کے لیے تحصیل حضرو کے 28ہائی سکولوں کے درمیان ایک کرکٹ ٹورنامنٹ شروع کر دیا گیا تمام کھلاڑیوں کو کرنل شجاع خانزادہ شہید کے نام کی شرٹ فراہم کی جائیں گی یہ کرکٹ ٹورنامنٹ تحصیل حضرو کے بڑے سکولوں میں منعقد کیے جا رہے ہیں کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں سابق صوبائی وزیر جہانگیر خانزادہ مہمان خصوصی ہوں گے فائنل میچ گورنمنٹ شہید کرنل شجاع خانزادہ کا لج کے گروانڈ میں کھیلا جائے گا فائنل میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم کو ایک لاکھ روپے نقد دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کو 75ہراز تیسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کو 50ہراز روپے نقد رقم دی جائے گی انہوں نے بتایا کہ فائنل میچ میں پاکستان کے مشہور کرکٹر شاہد خان آفریدی کی آمد بھی متوقع ہے تحصیل حضرو کے عوام شاہد خان آفریدی کا تحصیل حضرو آمد پر تاریخ ساز استقبال کریں گے۔

\378