سعودی عوام پہلی فلم کب دیکھ پائیں گے تاریخ کا اعلان کردیا گیا

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعرات 19 اپریل 2018 17:09

سعودی عوام  پہلی فلم کب دیکھ پائیں گے تاریخ کا اعلان کردیا گیا
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اپریل2018ء) سعودی عرب میں گزشتہ روز بدھ کو پہلے سینماء گھر کا افتتاح کر دیا گیا ہے تاہم سعودی عوام 26 اپریل 2018 سے سینماء میں پہلی فلم دیکھنے جا سکیں گے ۔ سعودی عوام پہلی امریکی فلم دیکھیں گے جسکا دورانیہ 2 گھنٹے اور 23 منٹ کا ہو گا ۔

(جاری ہے)

سمعی و بصری ابلاغ جنرل کارپوریشن کے ماتحت فلمی شعبے کے انچارج بدر الزہرانی نے گزشتہ روز امریکی کمپنی اے ایم سی کے اشتراک سے بنایا جانے والا سعودی عرب کے پہلے سینما گھر کے افتتاح کے دوران مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے سعودی عوام کو بتایا  تھا کہ وہ قانونی طور پر 26 اپریل 2018 سے سینماء میں فلم دیکھ سکیں گے ۔