جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت نے لڑکیوں کے اغوا میں ملوث 2ملزمان کودو روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا

جمعرات 19 اپریل 2018 17:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت نے لڑکیوں کے اغوا میں ملوث 2ملزمان کودو روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے ۔جمعرات کو سرجانی ٹاؤن پولیس نے ملزمان سجاد اور اعظم اوربازیاب ہونے والی دو لڑکیوں کو عدالت میں پیش گیا ۔

(جاری ہے)

تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ میاں بیوی نے دونوں لڑکیوں کو پانچ لاکھ روپے کے عوض فروخت کیا تھا۔ملزم کی بیوی جیل میں ہے۔گروہ کی دیگر خواتین کو گرفتار کرنا ہے۔جب تک لڑکیوں کا بیان نہیں ہوجاتا پولیس کی تحویل میں ہونگی ،عدالت سے استدعا ہے کہ ملزمان کو ریمانڈ پولیس کے حوالے کیا جائے ۔عدالت نے دونوں ملزمان کو دو روز ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ۔

متعلقہ عنوان :