اسسٹنٹ سپرنٹنڈٹ جیل سمیت دیگر ملزمان کو مقدمات کی نقول فراہم کرتے ہوئے سماعت 4مئی تک ملتوی

جمعرات 19 اپریل 2018 17:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سینٹرل جیل سے خطرناک قیدیوں کے فرار اور سرچ آپریشن میں اینٹی جیمرز ڈیوائسز سمیت دیگر سامان کی برآمدگی کے معاملے میں اسسٹنٹ سپرنٹنڈٹ جیل سمیت دیگر ملزمان کو مقدمات کی نقول فراہم کرتے ہوئے سماعت 4مئی تک ملتوی کردی ہے ۔آئندہ سماعت پر ملزمان پر فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ملزمان اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل غلام مرتضی، عبدالرحمان شیخ سمیت دیگر ملزمان کو پیش کیا گیا ۔عدالت نے ملزمان کو مقدمات کی نقول فراہم کرتے ہوئے سماعت 4مئی تک ملتوی کردی۔آئندہ سماعت پر ملزمان پر فرد جرم عائد کئے جانے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ 13جون 2017 کو سینٹرل جیل میں قائم جوڈیشل کمپلیکس سے شیخ ممتاز عرف فرعون اور احمد خان عرف منا فرار ہوگئے تھے۔گرفتار ملزمان کے علاوہ 12 جیل افسران اور اہلکار مقدمہ میں نامزد ہیں۔ابتک ملزمان کے خلاف واقعہ کے تین مقدمات درج کئے جاچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :