اوپن یونیورسٹی نی7 لاکھ طلبہ کو کتابوں کی ترسیل شروع کردی

وائس چانسلر نے ترسیل کتب کے عمل کو کم از کم وقت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ طلبہ و طالبات کا تدریسی دورانیہ زیادہ سے زیادہ بڑھ سکے

جمعرات اپریل 17:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اپریل2018ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار 2018ء میں پیش کئے گئے میٹرک تا پی ایچ ڈی پروگرامز میں داخل 7۔لاکھ طلبہ و طالبات کو درسی کتابوں کی ترسیل کا کام شروع کردیا ہے۔ ،ْ میٹرک پروگرام کے 50۔ہزار طلبہ پر مشتمل شعبہ ترسیل کتب کو موصول شدہ پہلی فہرست میں شامل طلبہ و طالبات کو درسی کتابوںکی ترسیل کا عمل مکمل کردیا گیا ہے جبکہ ایف اے اور بی اے پروگرامز میں داخل طلبہ و طالبات کو کتابوں کی ترسیل کا عمل جاری ہے۔

وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے ترسیل کتب کے عمل کو کم از کم وقت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ طلبہ و طالبات کو پڑھنے اور سمجھنے کے لئے زیادہ سے زیادہ وقت مل سکے۔شعبہ ترسیل کتب کے انچارج کے مطابق وائس چانسلر نے ترسیل کتب کے عمل کی تکمیل کے لئے ٹائم فریم دیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ شعبہ ترسیل کتب نے پاکستان پوسٹ آفس کے تعاون سے ترسیل کتب کے کام کو تیز کردیا ہے۔

یونیورسٹی کے میلنگ آفس کے ملازمین روزآنہ کی بنیاد پر ہزاروں طلبہ کے لئے کتابوں کے پیکٹ تیار کرتے ہیں جبکہ پوسٹ آفس کے ملازمین ان پیکٹوں کی چھان بین کرکے ان کو ضلع وار ترتیب دے کر 36۔گھنٹوں کے اندر اندر ڈیلیوری کو یقینی بناتے ہیں۔پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے شعبہ ترسیل کتب میں کام کرنے والے کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پوری محنت ،ْ ایمانداری اور توجہ سے ترسیل کتب کے عمل کو کم از کم وقت میں مکمل کریں ۔تاکہ طلبہ و طالبات کو اپنے کورسسز میں شامل مضامین اور درسی مواد کو پڑھنے اور سمجھنے کے لئے زیادہ سے زیادہ وقت مل جائے۔