آسٹریلیا نے داعشی لیڈر کی گرفتاری کی تصدیق کردی

جمعرات 19 اپریل 2018 17:53

کینبرا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اپریل2018ء) آسٹریلوی حکومت نے داعشی لیڈر کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہداعشی لیڈرکی شناخت بارے ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی حکومت نے عراق میں داعش کے لبنانی نڑاد لیڈر کی گرفتاری کی تصدیق کردی۔

(جاری ہے)

اس سے قبل یہ رپورٹ سامنے آئی تھی کہ سڈنی سے متحدہ عرب امارات جانے والی ایک پرواز کو دھماکے سے اڑانے کی سازش میں ملوث داعش کے مشتبہ کمانڈر اور اسکے ایک آسٹریلوی رشتے دار کو گرفتار کیا گیا۔

داعش کے لبنانی نڑاد کمانڈر طارق خیاط اور اسکے ایک رشتے دار احمد مرحی کو رواں سال کے شروع میں عراق میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ان کے کیسوں سے متعلق سفارتی حساسیت کے پیش نظر ان کی گرفتاری کو خفیہ رکھا گیا تھا۔آسٹریلوی وزیر دفاع میریس پائن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عراق میں ایک آسٹریلوی کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس کی شناخت کے بارے میں کچھ نہیں کہیں گے۔