ْایس بی سی اے کی کارروائیاں، مختلف علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات کو منہدم و سربمہر کر دیا

جمعرات 19 اپریل 2018 18:01

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل آغا مقصود عباس کی ہدایات پر ڈیمالیشن اسکواڈ نے جعفر طیار سی ایچ ایس میں 50 دکانوں، گلبرگ و گڈاپ میں غیر قانونی بکنگ آفسز سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے انہیں منہدم اور سربمہر کر دیا ہے۔ جمعرات کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ڈیمالیشن اسکواڈ نے ملیر ٹائون کے علاقے جعفر طیار سی ایچ ایس میں غیر قانونی50 دکانوں اور بالکونیوں کو بھاری مشینری کی مدد سے منہدم کر دیا جبکہ گلبرگ ٹائون میں پلاٹ نمبر C-8، بلاک 10، ایف بی ایریا اور گڈاپ ٹائون پلاٹ نمبر SB-15، سیکٹر Z-2 گلشن معمار اسکیم 45، پر فلیٹ /یونٹس کی فروخت کے لئے قائم غیر قانونی بکنگ آفسز کو سربمہر کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں ڈیمالیشن اسکواڈ کی ٹیم نے جمشید ٹائون میں پلاٹ نمبر GRW.289، گارڈن ویسٹ پر پانچویں منزل کی آر سی سی چھت اور بیمز، پلاٹ نمبر 359، قاسم آباد پر غیر قانونی دکانوں کی تعمیرات کیلئے نصب شیٹرنگ، پلاٹ نمبر 8/3، بہار کالونی کی چوتھی منزل کی پارٹیشن دیواروں اور چھت کی شیٹرنگ، پلاٹ نمبر 435، عامل کالونی پر پہلی منزل کی دیواروں اور آر سی سی کالمز، پلاٹ نمبر 3، مقبول آباد، بلاک 7&8، فیصل ٹاور میں ایمنٹی ایریا پر غیر قانونی پارٹیشن دیواروں، پلاٹ نمبر ZC-10، لائنز ایریا کی چوتھی منزل کی عقبی جانب آر سی سی چھت و دیواروں اور پلاٹ نمبر 955، مسلم آباد پر تیسری منزل پر کمرے اور چھجے کی تعمیرات سمیت معزز عدالت عالیہ کے حکم کی تعمیل میں پلاٹ نمبر GRE-107، گارڈن ایسٹ کی لازمی کھلی جگہ پر غیر قانونی تعمیرات کو منہدم کر دیا گیا جبکہ صدر ٹائون میں پلاٹ نمبر 13,FT-4، فرئیر ٹائون پر غیر قانونی قائم نجی بینک کی پارٹیشن دیواروں اور پلاٹ نمبر B-10 ، باتھ آئی لینڈ کوارٹرز کی چھٹی منزل کی لازمی کھلی جگہ پر دیواروں، آر سی سی چھت و کالمزکو منہدم کر دیا جبکہ پلاٹ نمبر F-26/3، بلاک 5، کلفٹن کو استعمال اراضی کی خلاف ورزی پر سربمہر کر دیا گیا۔

دریں اثناء گلبرگ ٹائون کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں پلاٹ نمبرR-401، بلاک 19 پر دوسری منزل کی پارٹیشن دیواروں، پلاٹ نمبر C-78، بلاک 6 کی دوسری منزل سامنے کی لازمی کھلی جگہ پر پارٹیشن دیواروں، پلاٹ نمبر R-873، بلاک 2، تیسری منزل کی آر سی سی چھت اور دیواروں کو منہدم کر دیا جبکہ نیو کراچی ٹائون میں پلاٹ نمبر C1-32، سیکٹر 6-B پر چوتھی منزل کی آر سی سی چھت کو منہدم کر دیا گیا۔ مذکورہ بالا انہدامی کاروائیاں متعلقہ ڈپٹی و اسسٹنٹ بلڈنگ ڈائریکٹرز اور ڈیمالیشن آفیسرز کی زیر نگرانی عمل میں لائی گئی جبکہ اس دوران امن وامان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کیلئے ان کے ہمراہ ایس بی سی اے پولیس فورس بھی موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :