
گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لیے فروخت کنندہ اور خریدار کی بائیو میٹرک تصدیق لازمی
مروجہ طریقہ کار کے تحت شہری 30اپریل تک استفادہ کر سکتے ہیں ،ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی
جمعرات 19 اپریل 2018 18:12

(جاری ہے)
محکمہ ایکسائز ،ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول پنجاب کے ذرائع نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایاکہ گاڑیوں کی ملکیت کے عمل میں جعلسازی اور التواء کے روک تھام کے ساتھ ساتھ پنجاب حکومت نے یکم مئی 2018سے گاڑی ٹرانسفر کروانے کے لیے فروخت کنندہ اور خریدار کی ازخود ای ٹی اوکے سامنے پیش ہو کر موقع پر بائیومیٹرک تصدیق کو لازم قرار دیا ہے او ر خبردار کیاہے کہ یکم مئی کے بعد ٹرانسفر ڈیڈ کی بنیاد پر گاڑیوں کی ملکیت کی منتقلی کا پرانا طریقہ کار ختم کر دیا جائے گا ۔
اس حوالے سے ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی تنویر عباس گوندل نے قومی خبر ایجنسی کو بتایاکہ مروجہ طریقہ کار کے تحت ٹرانسفر ڈیڈ کے ذریعے گاڑیوں کی ملکیت کی منتقلی صرف 30اپریل تک ہو سکے گی اور اس ضمن میں شہریوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اس سہولت سے بروقت استفادہ کریں بصورت دیگر یکم مئی سے نئے طریقہ کار کے تحت منتقلی کا عمل ضروری کر دیا گیا ہے ۔مزید اہم خبریں
-
عالمی حدت میں اضافہ سیلابوں اور طوفانوں کا سبب، ڈبلیو ایم او
-
غزہ میں جنگ بندی اور امدادی ترسیل کی قرارداد امریکہ نے پھر ویٹو کر دی
-
ہم امت کے ہر اُس قدم کو سراہیں گے، جس سے امت کا دفاع مضبوط ہوتا ہے
-
ملک میں اب ایسا نہیں چلے گا کہ عوامی رائے کیخلاف انتخابی نتائج آئیں گے
-
اسرائیل: فلسطینی علاقوں کا قبضہ چھوڑنے کی ڈیڈلائن کا آج آخری دن
-
باد مخالف کے باجود اقوام متحدہ بہتر دنیا کے قیام میں کوشاں
-
پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں
-
چمن میں ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب دھماکہ، 5 افراد جاں بحق
-
امریکی صدرکا بھارت کوایک اور تجارتی جھٹکا، ایرانی چابہاربندرگاہ پر دی گئی چھوٹ واپس لے لی
-
مفتی منیب کو قانون کی الف ب کا بھی نہیں پتہ
-
قطر پر اسرائیلی حملہ پاکستان ‘سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کا باعث بنا؟
-
چین کا علاقائی خود مختاری پر زور اور عالمی امن کے لیے انتباہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.