متاثرین اپریشن کے نقصانات کاازالہ اور فنڈز کی غیر قانونی استعمال پر جوڈیشل انکوائری کی جائے،روح اللہ

جمعرات 19 اپریل 2018 18:32

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) آئی ڈی پیز پاڑہ چنار کمیٹی نے متاثرین اپریشن کے نقصانات کاازالہ اور فنڈز کی غیر قانونی استعمال پر جوڈیشل انکوائری کامطالبہ کردیا۔پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کمیٹی کے صدر روح اللہ نے کہا کہ ہم پچھلے دس سال سیاپنے ہی ملک میں مہاجرین کی زندگی گزار رہے ہیں جبکہ اپریشن کے دوران ہمارے گھر کاروبار تباہ ہوچکیہیں بچے سکولوں سے محروم ہے۔

انہوں نے کہا کہ اج تک جتنا بھی فنڈ آیا ہے وہ فاٹا سیکرٹریٹ اور پولیٹیکل ایجنٹ و چند ملکانان ا?پس میں تقسیم کردیتے ہیں جبکہ حقدار کو محروم رکھا گیا انہوں نے کہا اپریشن کے دوران پاڑہ چنارکی تاجر برادری جن کی لگ بگ 600 دکانیں تباہ اوردیگراملاک تباہ ہو چکی ہیں لیکن حکومت کی جانب سے فی گھرانہ ایک لاکھ روپے دئیے گئے ہیںجس سے ایک چھوٹاکمرہ بھی تعمیرنہیںنکیاجاسکتا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ اپنے مسائل کے حوالے سے انہوںنے متعلقہ حکام سے کئی بات ملاقات بھی کیںنلیکن کوئی شنوائی نہیںنہوئی۔پریس کانفرنس کے شرکاء نے چیف جسٹس ا?ف سپریم کورٹ سے اپیل کی کہ پاڑہ چنار کے متاثرین کے ل کروڑوں روپے کا فنڈہڑپ کرنے والے سرکاری افسران اورپولیٹیکل انتظامیہ کے خلاف سوموٹو ایکشن لیاجائے جبکہ وفاقی حکومت اور گورنرخیبر پختونخوا سے بھی متاثرین کے لئے مختص فنڈ میں بے قائدگیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔