(ن) لیگ بلوچستان کے تمام عہدیداران پارٹی کے مخلص ،پارٹی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں ، ندیم بڑیچ، اکرم پاشا، ظفر رانا کی پریس کانفرنس

جمعرات 19 اپریل 2018 18:42

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کوئٹہ سٹی کے عہدیداران ،سٹی صدر ندیم بڑیچ ،نائب صدر اکرم پاشا،جوائن سیکرٹری ظفر رانا ،نائب صد ر دوئم عامر نیاز ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری نسیم اللہ خان اچکزئی نے سابق جنرل سیکرٹری نصیب اللہ بازئی ودیگر کی طرف سے گزشتہ روز پریس کانفرنس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے عہدیداران میں صرف دو شخص نے پارٹی سے استعفیٰ دیا ہے جوکہ نصیب اللہ بازئی کے طرف سے 35مرکزی ،صوبائی اور ضلعی عہدیداران کا استعفیٰ ظاہر کیا گیا ہے ،کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے تمام عہدیداران پارٹی کے مخلص ہے اور پارٹی کے سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں ،انہوں نے مزید بتایاکہ مفاد پرستوں کا پارٹی چھوڑنا پارٹی کے مفاد میں ہے اور وہم نے آمریت کے دور میں پارٹی کا جھنڈا بلند رکھا ہے ،قید وبند کی صوبتیں برداشت کی انشاء اللہ آئندہ بھی ہم ان لوگوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے اور انشاء اللہ آنیوالے دور میں ان مفاد پرستوں کو چھپنے کا جگہ بھی نہیں ملے گا ،ہم آنیوالے الیکشن میں مخلص کارکناں کو ان مفاد پرستوں کے مقابلے میں انشاء اللہ کامیاب کروائیں گے ،اور ثابت کرینگے کہ بلوچستان میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کا گڑھ ہے اور قائد میاں محمد نواز شریف کے ساتھ ہیں ۔