الیکشن کمیشن میں پاکپتن، ساہیوال، اوکاڑہ اور خانیوال کے اضلاع کی ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات کی سماعت (آجکل) ہو گی

جمعرات 19 اپریل 2018 19:26

الیکشن کمیشن میں پاکپتن، ساہیوال، اوکاڑہ اور خانیوال کے اضلاع کی ابتدائی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) الیکشن کمیشن میں پاکپتن، ساہیوال، اوکاڑہ اور خانیوال کے اضلاع کی ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات کی سماعت (کل) جمعہ کو ہو گی، ان چار اضلاع میں قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں پر 62 اعتراضات دائر کئے گئے ہیں۔ سندھ سے الیکشن کمیشن کے ممبر عبدالغفار سومرو کی سربراہی میں تین رکنی بنچ ان اعتراضات کی سماعت کرے گا۔

(جاری ہے)

پاکپتن سے قومی اسمبلی کی نشست پر ایک اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر 2 اعتراضات موصول ہوئے ہیں۔ ساہیوال میں قومی اسمبلی کی نشستوں پر 7 جبکہ صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر 9 اعتراضات دائر کئے گئے ہیں۔ ضلع خانیوال سے قومی اسمبلی کی نشستوں پر 5 جبکہ صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر 13 اعتراضات دائر کئے گئے ہیں۔ ضلع اوکاڑہ سے قومی اسمبلی کے حلقوں پر 8 جبکہ صوبائی کی نشستوں پر 17 اعتراضات دائر کئے گئے ہیں۔