چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے قطر کے شاہی خاندان کے رکن شیخ علی عبداللہ الثانی کی ملاقات ،

باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر غور کیا گیا

جمعرات 19 اپریل 2018 19:26

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے قطر کے شاہی خاندان کے رکن شیخ علی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے قطر کے شاہی خاندان کے رکن شیخ علی عبداللہ الثانی نے پارلیمنٹ ہائوس میںجمعرات کو ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر غور کیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان قطر کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور باہمی روابط کو مزید وسعت دینے کیلئے وسیع گنجائش موجود ہے۔ یاد رہے کہ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کے گذشتہ 15 سال سے شیخ الثانی کے ساتھ خاندانی مراسم ہیں۔